ایک جون سے ریلوے محکمے کی جانب سے تقریبا 100 جوڑی ٹرین شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ریلوے نے ٹکٹ بکنگ شروع کر دی ہے۔ اب کوئی بھی مسافر ریلوے اسٹیشن پہ جا کر اپنا ٹکٹ بک کرا سکتا ہے۔
مرادآباد: 60 روز بعد ریلوے کی ٹکٹ بکنگ شروع - Muradabaad Railway News
کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے تقریبا 60 روز کے بعد مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر صبح دس بجے سے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر کھول دیے گئے ہیں۔
![مرادآباد: 60 روز بعد ریلوے کی ٹکٹ بکنگ شروع ریلوے کی ٹکٹ بکنگ شروع](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7320570-618-7320570-1590247917542.jpg)
ریلوے اسٹیشن بکنگ کاؤنٹر پر سبھی بکنگ اسٹاف موجود ہیں لیکن ٹکٹ بکنگ کرانے کے لئے کچھ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں۔
خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر پہلے مرحلے کا لاک ڈاؤن 25 مارچ سے 14 اپریل تک 21 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 15 اپریل سے 3 مئی تک 19 روز کے لیے کیا گیا۔ تیسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 4 مئی سے 17 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے باوجود جب ملک بھر کے دیگر مقامات سے کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے تو چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن 18 مئی سے 31 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔