اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی پنچایت انتخابات: ’پردھان ایسا ہو جو گاؤں کے بھائی چارہ کو قائم رکھے‘ - بگئی گاؤں

رامپورشہر سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع بگئی گاؤں کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پردھان جو بھی منتخب ہو وہ گاؤں میں آپسی محبت اور بھائی چارہ قائم رکھے اور گاؤں میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔'

talk with people of bagai village of rampur about up panchayat election
رامپور کے بگئی گاؤں کے لوگوں سے پنچایتی انتخاب کے متعلق خصوصی گفتگو

By

Published : Apr 5, 2021, 10:57 PM IST

اترپردیش میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ رامپور کے بگئی گاؤں پہنچ کر ہم نے مقامی لوگوں سے بات چیت کر کے وہاں کے رائے دہندگان کے اہم مسائل کو جاننے کی کوشش کی۔

رامپور کے بگئی گاؤں کے لوگوں سے پنچایتی انتخاب کے متعلق خصوصی گفتگو

شہر رامپو میں بھی پنچایتی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔ تمام امیدوار رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے طرح طرح کی کوشش کررہے ہیں۔

رامپور شہر سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع بگئی گاؤں کی آبادی تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس میں سے رائے دہندگان کی تعداد 1500 ہے۔ اس انتخاب میں موجودہ پردھان ببو احمد سمیت تین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

اس گاؤں کے لوگوں نے اہم مسائل کے متعلق ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گاؤں میں آپسی محبت اور بھائی چارہ کا ماحول بنا رہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے گاؤں کی بنیادی ضروریات اور ترقی کو ہی اپنا فرض سمجھیں۔

ایک مقامی شخص نے موجودہ پردھان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گاؤں کی ترقی میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے سڑکیں تعمیر کرائیں اور مستحق افراد کو حکومت کی رہائشی اسکیم کے تحت مکانات بھی فراہم کرائے۔ جب کہ اس کے برعکس دیگر لوگوں نے موجودہ پردھان کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں گاؤں میں تعلیم کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں کے بچوں کو کئی کلومیٹر کی مسافت طے کر کے اسکول جانا پڑتا ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں یہاں جو بھی امیدوار جیت کر آئے وہ گاؤں میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details