مرادآباد: انتر راشٹریہ ہندو پریشد کے صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا نے مرادآباد میں پیر کو متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر بھی تبلیغی جماعت Togadia demand for ban tablighi jamaat in india، جمعیت علمائے ہند اور دارالعلوم دیوبند Darul Uloom Deoband پر پابندی لگائی جائے۔
ڈاکٹر پروین توگڑیا نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب نے تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی ہے اسی طرح بھارت میں بھی پابندی لگنی چاہیے اور مدرسوں و مسجدوں کو بھی ضبط کیا جائے۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں بن رہا رام مندر کسی پارٹی کی کوشش سے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر بن رہا ہے۔ آنے والے وقت میں بھارت میں ہندو اقلیت میں ہو جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت دو سے زیادہ بچے پر پابندی لگائے۔