اردو

urdu

ETV Bharat / city

غیر قانونی کانکنی کے خلاف آواز اٹھانے والے سادھو کی مشتبہ حالت میں موت - اتر پردیش

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں گنگا ندی میں ہونے والی غیر قانونی کانکنی کی پولس سے شکایت کرنے والے بابا سنت رام داس کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔

بابا سنت رام داس
بابا سنت رام داس

By

Published : Oct 18, 2020, 1:26 PM IST

بابا سنت رام داس گنگا ندی میں ہونے والی غیر قانونی کانکنی کے خلاف کافی وقت سے اعلیٰ افسران سے شکایت کر رہے تھے لیکن جب انکی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو بابا سنت رام داس نے سوشل میڈیا پر یہ غیر قانونی کام کرنے والی گاڑیوں کی ویڈیو بناکر وائرل کر دی۔

امت آنند, ایس پی سٹی، مرادآباد

تھانہ گلشید علاقے کے ایک مندر میں بابا سنت رام داس کی لاش ملنے سے سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور رپورٹ کو انتظار کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details