اگر انسان کے اندر حوصلہ اور جذبہ ہو انسان بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ ملک کے بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، مرادآباد کے مسلم بچے اپنے ملک کی حفاظت اور ملک پر قربان ہونے کا جذبہ لے کر این سی سی میں بھرتی ہوئے۔
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد مسلم ہیبیٹیٹ انٹر کالج کے این سی سی کے بچوں سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے شاہنواز اختر نے بچوں سے خاص بات چیت کی، اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس سوچ کو لے کر یہ بچے این سی سی میں شامل ہوئے ہیں۔
بات چیت کے دوران بچوں نے بتایا کی وہ این سی سی میں اس لیے بھرتی ہوئے ہیں کی وہ آگے چل کر فوج میں بھرتی ہوکر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر وطن کے کے لیے قربانی دے سکیں۔