اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوروم لوٹنے والے افراد گرفتار - 5 arreted who looted the showroom

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک شوروم میں لوٹ کے بعد بڑی مقدار میں نقدی اور سامان لے کر فرار ہونے والے لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

شوروم لٹنے والے افراد گرفتار
شوروم لٹنے والے افراد گرفتار

By

Published : Feb 5, 2020, 4:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:01 AM IST

پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے والا گروہ مختلف اضلاع میں واردات کو انجام دیتا تھا۔ اس واردات میں خاتون بھی شامل ہے


ابھی پولیس کی پکڑ سے دو تین بدمعاش باہر ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے دیگر افراد کو بھی جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

شوروم لٹنے والے افراد گرفتار

واضح رہے کہ مراداباد کے تھانہ کٹگھر علاقہ میں واقع ایک شوروم میں لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی۔ شوروم میں گروہ کے لوگوں نے نقب لگا کر لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس گینک کا چوری کی واردات کو انجام دینے کا طریقہ مختلف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بدمعاش خاتون کے ذریعہ سامان فروخت کرنے کے بہانے شوروم کی نگرانی کرتی ہیں اور شام کو لٹیرے واردات کو انجام دیتے ہیں۔ سامان چھپانے میں بھی خاتون بدمعاشوں کی مدد کرتی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تمام وارداتوں کو انجام دینے کے بعد بھی بدمعاش پولیس کی گرفت سے باہر تھے۔ بڑی مشقت کے بعد پولیس نے گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس باقی تین فرار بدمعاش کی تلاش میں ہے۔ گینگ کے پاس سے پولیس نے 26300 روپے نقد، ایک دیسی طمنچہ، ایک چاقو اور کچھ دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ پانچ بدمعاشوں کو پولیس نے جیل بھیج دیا ہے!

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details