ہر انسان کے اندر ہنر چھپا ہوتا ہے شرط یہ ہے کہ اس ہنر کو پہچان کر صلاحیت کا لوہا منوایا جائے۔ اتر پردیش کے مرادآباد کا رہنے والا ایک فنکار جو ایک پرائیویٹ بینک کا سیکورٹی گارڈ ہے Security Guard تنہائی اور خالی وقت میں ہمیشہ اپنی آواز میں محمد رفیع اور کشور کے گیت گانے والا یہ شخص اپنی بہترین آواز میں فلمی گیت گاتا ہے اور چلتے راہ گیر ان کے جانب راغب ہوتے ہیں اور رک کر ان کے گیت سنتے ہیں۔
Security Guard as Song Artist: مرادآباد میں گیت فن کار کی مدھر آواز، محمد رفیع کی یاد دلاتی ہے
سیکیورٹی گارڈ سنجے Security Guard Sanjay نے بتایا کہ اس کو بچپن سے ہی فلمی گیت گانے کا شوق ہے ایک بار ان کوانڈین آئیڈیل Indian Ideal پروگرام میں جانے کا موقع بھی ملا تھا۔ لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ وہاں تک نہیں پہنچ پائے۔ Security Guard as Song Artist
سنجے کا کہنا ہے کی کسی بھی ہنر کو نکھارنے اور ابھارنے کے لیے اور بلندیوں تک پہنچنے کے لئے استاد کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ استاد کی سرپرستی میں سیکھا گیا کوئی بھی کام انسان کو بلندیوں تک لے جاتا ہے۔ وہ گیت تو ضرور گاتے ہیں لیکن ان کو کوئی استاد نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکے۔
گھر کی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی ان کے اوپر ہے جس کی وجہ سے وہ کہیں باہر نہیں جاتے، اگر ان کو کسی بڑے اسٹیج یا پھر کسی فنکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کام کریں گے۔