اردو

urdu

ETV Bharat / city

سنبھل: ڈائگناسٹک سینٹر میں ہوئے قتل کا ہوا خلاصہ - سنبھل میں ہوئے خاتون کے قتل کا خلاصہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ہوئے خاتون کے قتل کا خلاصہ پولیس نے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشخیصی مرکز کے مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا ہے۔

Sanbhal A conclusion of the killings at the Diagnostic Center
سنبھل: ڈائگناسٹک سینٹر میں ہوئے قتل کا ہوا خلاصہ

By

Published : Dec 11, 2019, 2:37 PM IST

ضلع سنبھل کے علاقے گنور کوتوالی کے ببرالہ میں واقع تشخیصی مرکز میں خاتون کے قتل کا انکشاف پولیس نے کیا ہے۔

سنبھل: ڈائگناسٹک سینٹر میں ہوئے قتل کا ہوا خلاصہ

پولیس نے بتایا کہ اشوک کمار رانا نامی شخص پہلے چاند پور بجنور میں ایک ڈائگنوسٹک سینٹر میں خاتون کے ساتھ کام کرتا تھا۔

کئی مہینے کام کرنے کے بعد دونوں نے سنبھل میں مل کر ایک تشخیصی مر کز کھولا، اور ساتھ کام کرنے لگے۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران دونوں کے ناجائز تعلقات بھی بنے۔

وہیں چند مہینے بعد اشوک نے ساتھی خاتون کی کسی شخص کے ساتھ شادی کردی۔ خاتون کے شوہر اور اشوک کے درمیان خاتون کو لے کر جھگڑا ہونا شروع ہوگیا۔

معاملے کو دیکھتے ہوئے اشوک نے خاتون کو راستے سے ہٹانے کے لیے اپنے سالے کے ساتھ مل کر اس کا ڈرامائی طریقے سے قتل کر دیا۔

پولیس نے جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ان سب کے پیچھے اشوک کا ہی ہاتھ ہے۔

فی الحال پولیس نے اشوک سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، باقی دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details