اردو

urdu

By

Published : Feb 24, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:23 AM IST

ETV Bharat / city

علی گڑھ میں تشدد کے بعد سنبھل میں پولیس مستعد

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں تشدد کے واقعات رونما ہونے کے بعد سنبھل پولیس اور بھی زیادہ مستعد ہوگئی ہے۔

Sambhal police alert after violence in Aligarh
علی گڑھ میں ہوئے تشدد کے بعد سنبھل پولیس مستعد

علی گڑھ میں گزشتہ روز پولیس اور عوام کے درمیان ہوئے تصادم میں فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔ جس کے بعد علی گڑھ میں انٹرنیٹ خدمات رات میں 12 بجے تک بند کر دی گئی تھیں۔

علی گڑھ میں ہوئے تشدد کے بعد سنبھل پولیس مستعد

اس واقعے کے بعد سنبھل میں پولیس نے چوکسی میں اضافہ کر دیا اور زیادہ حساس علاقوں میں فورس کےساتھ مارچ نکالا۔

واضح رہے کہ 19 اور 20 دسمبر کو سنبھل میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آگزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے تھے جس کے مد نظر حفاظت کے انتظامات کو درست رکھنے کے لیے پولیس کپتان نے فورس کے ساتھ مارچ نکالا۔

علی گڑھ میں ہوئے تشدد کے بعد سنبھل پولیس مستعد

قریب 27 روز سے دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر سنبھل کے پکا باغ میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین مظاہرے پر بیٹھی ہیں۔

پولیس مستعدی دکھاتے ہوئے اس بار حساس مقامات پر مارچ کررہی ہے، یہ حالات تب پیدا ہوئے جب علی گڑھ میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details