ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں اضافےسے پریشان سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ڈی ایم دفتر پر احتجاج کیا اور ضلع صدر محمد طلحہ خان نے ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔
سماجوادی کارکنان کا ڈی ایم آفس پر احتجاج
ضلع مرادآباد میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ڈی ایم دفتر پر احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔
سماجوادی کارکنان کا ڈی ایم آفس پر احتجاج
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام پریشان کافی زیادہ پریشان ہے لہذا ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔
سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر محمد طلحہ خان نے کہا کہ ملک میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ڈیزل، پٹرول کی قیمت سے بھی زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔ اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ سب سامان بھی گاڑی سے ہی آتے ہیں۔
TAGGED:
سماجوادی کارکنان کا احتجاج