سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے حکم پر کل یعنی 21 ستمبر کو پورے ریاست اترپردیش میں تحصیل سطح پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
یوگی حکومت کے خلاف کل سماجوادی پارٹی کا احتجاج - بی جے پی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج
ریاست اترپردیش میں کل یعنی 21 ستمبر کو تحصیل سطح پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے بی جے پی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
سماج وادی پارٹی کے سابق صوبائی سکریٹری بابر خان
سابق صوبائی سکریٹری بابر خان نے کہا کل یعنی 21 ستمبر کو ایک روزہ احتجاج کیا جائے گا، یہ احتجاج حکومت کی ناکامی، محکمہ صحت کی بدحالی، بے حال کسان اور بے روزگاری کے خلاف کیا جائے گا۔
بابر خان نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں عام آدمی پریشان ہے، نوجوانوں کے پاس روز گار نہیں ہے، کمپنیوں سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے لہذا ایسی سرکار عام آدمی کے لیے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔