ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے ضلع پنچایت صدر ڈاکٹر شیفالی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ شکشا متروں کو فیوچر نیچر نہ بولنا آتا نہ لکھنا آتا انہیں آپ باگ ڈور دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر شیفالی سنگھ کے اس متنازعہ بیان کے بعد شکشا متروں میں کافی غصّہ ہے۔
شیفالی سنگھ کے مکان کے سامنے سماج وادی پارٹی کا احتجاج شکشا متروں کی حمایت میں سماجوادی پارٹی یووا جن سبھا کے عہدیدار و کارکنان نے ڈاکٹر شیفالی سنگھ کے مکان کے سامنے زمین پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔
vشیفالی سنگھ کے مکان کے سامنے سماج وادی پارٹی کا احتجاج
سماجوادی پارٹی یووا جن سبھا کے مہا نگر صدر اکشے بھٹناگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیفالی سنگھ کو شکشا متروں سے معافی مانگنی چاہیے۔
شیفالی سنگھ کے مکان کے سامنے سماج وادی پارٹی کا احتجاج احتجاج کے دوران سبھی کارکن اور عہدیدار ڈاکٹر شیفالی سے ملنا چاہتے تھے اور انہیں پھول دےکر ان کے اس متنازعہ بیان کی مخالفت جتانا چاہتے تھے۔ اکشے بھٹناگر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شیفالی سنگھ نے شکشا متروں سے معافی نہیں مانگی تو سماجوادی پارٹی ایک بڑا احتجاج کرے گی۔