ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کارکنان اور عہدے داران نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں تانا شاہی کا دور دورہ ہے۔اپنی منمانی سے حکومت نئے نئے قوانین لاکر ملک کے بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کا احتجاج - صدر جمہوریہ
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے حکم پر کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے ضلع کلکٹریٹ پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرکے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کی مانگ کی ساتھ ہی کارکنان نے ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا۔
سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ مرکزی حکومت نئے زرعی قوانین کے ذریعے کسانوں کو بڑے بڑے صنعت کاروں کا غلام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خلاف بنائے گئے اس زرعی قوانین کو جب تک حکومت واپس نہیں لیتی، تب تک سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں سڑکوں پر رہے گی۔
مزید پڑھیں:کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا
کلکٹریٹ پر احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے سیکڑوں کارکنان کے ساتھ ایس پی۔ ایم ایل اے نواب جان۔ حاجی رضوان۔ حاجی اکرام قریشی۔ ایس پی ضلع صدر جے ویر سنگھ اور رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن موجود رہے۔