اردو

urdu

By

Published : Nov 21, 2020, 7:29 AM IST

ETV Bharat / city

مرادآباد: سادھوی پراچی کا متنازع بیان

سادھوی نے لو جہاد معاملے میں پھانسی کا قانون بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sadhvi Parachi
Sadhvi Parachi

اپنے متنازع بیانات کے ذریعہ سرخیوں میں رہنے والی سادھوی پراچی ریاست اترپردیش کے مرادآباد پہنچی اور انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 'لو جہاد' کے معاملے پر کہا کہ لو جہاد ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت چل رہا ہے، لو جہاد کے لئے دوسرے ممالک سے فنڈنگ ہو رہی ہے اور مدرسوں میں لو جہاد کی تعلیم دی جا رہی ہے۔

مرادآباد: سادھوی پراچی کا بے تکا بیان
سادھوی نے کہا کہ لو جہاد کرنے والوں کو سر عام پھانسی کی سزا دینے کا قانون بننا چاہئے۔ ملک میں بڑھ رہی آبادی پر انہوں نے کہا کہ دو بچوں کے متعلق ایک قانون بنایا جانا چاہئے۔ اس سے پہلے بھی سادھوی پراچی نے مرادآباد سمیت مختلف مقامات پر بے تکا بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی اقتدار والی مختلف ریاستوں میں لو جہاد کے متعلق قانون بنائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن خود مرکزی حکومت نے یہ قبول کیا ہے کہ یہ سرے سے کوئی معاملہ نہیں ہے۔

مودی حکومت کے مطابق اس کا بہت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ رواں سال فروری میں بجٹ اجلاس کے دوران لو جہاد معاملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مرکزی حکومت نے ایوان کو بتایا کہ لو جہاد کی اصطلاح کسی قانون میں نہیں بتائی گئی ہے یا کسی بھی مرکزی ایجنسی کی ذریعہ اس معاملے کی اطلاع یا ایسا کوئی معاملہ رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details