اردو

urdu

ETV Bharat / city

سچن پائیلیٹ مرادآباد میں نظر بند - نیوز سچن پائیلیٹ

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی رہنما کے بیٹے کی طرف سے کسانوں کو روندے جانے کے بعد ہوئی موت پر تعزیت پیش کرنے جارہے راجستھان کے ڈپٹی سی ایم سچن پائیلیٹ کو اترپردیش کی پولیس نے پولیس نے مرادآباد میں نظر بند کر دیا ہے۔

Sachin Pilot detained in Muradabad
Sachin Pilot detained in Muradabad

By

Published : Oct 7, 2021, 2:14 PM IST

مرادآباد: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسان اور بی جے پی کارکنوں کی موت کے بعد ریاست اتر پردیش کی سیاست گرما گئی ہے۔ سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران لکھیم پور کھیری پہنچ کر ہلاک شدہ لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی درمیان راجستھان کے ڈپٹی سی ایم سچن پائیلیٹ اور آچاریہ پرمود کرشن کے ساتھ کئی سینئر کانگریسی لیڈران دیر شام جیسے ہی مرادآباد دلی لکھنؤ نیشنل ہائی وے زیرو لائن پر پہنچے تو مرادآباد پولس نے انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا۔

سچن پائیلیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے انہیں جانے نہیں دیا ہے، انہیں روک رکھا ہے۔ سچن پائیلیٹ نے کہا کہ بغیر کسی قانون کی خلاف ورزی کیے ہم لکھیم پور کھیری جانا چاہ رہے ہیں لیکن ہمیں روکا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: لکھیم پورکھیری تشدد معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

مدھیہ پردیش کے نیمچ میں درگاہ کو شر پسندوں نے نقصان پہنچایا

فی الحال ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ سچن پائیلیٹ کو سرکٹ ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details