مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سڑکوں کو درست کرنے کے لئے تمام منصوبے چلارہی ہے۔ مرادآباد شہر ایک ایسا شہر ہے جس کو جگر مرادآبادی کے شہر کے نام سے بھی لوگ جانتے ہیں، مرادآباد کی پہنچان پیتل کاروبار سے بھی ہے مگر یہ شہر ان دنوں خستہ حال سڑک کی وجہ سے لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ اس طرف وارڈ ممبر اور مقامی انتظامیہ کی کوئی نظر نہیں ہے۔
مرادآباد: اسمارٹ سٹی مرادآباد میں سڑکوں کی صورتحال خراب - khabar muradabad
اترپردیش میں اسمارٹ سٹی کے نام پر کروڑوں روپیے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن زمین پر گندگی کا انبار، کچرے کے ڈھیر اور پانی دکھائی دے گا۔ جگر مرادآبای کے شہر میں بھی صورت حال بھی بد سے بدتر ہے، یہاں نالے کا پانی نہیں نکلنے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔
اسمارٹ سٹی مرادآباد میں سڑکوں کی صورتحال خراب
مزید پڑھیں:
- مرادآباد: اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس کی تحریری شکایت
- لکھنؤ: مسجد میں مدنی ہیلتھ کیئر کے ذریعہ سبھی مذاہب والوں کا علاج
نمازیوں نے پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ نماز کے لئے جاتے وقت کپڑوں پر چھینٹیں آجاتی ہیں اور کپڑے نجس ہوجاتے ہیں۔ وہیں دیگر مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑکوں کو درست کرنے کے لئے ہم نے اعلی افسران اور سیاسی لیڈران کے ساتھ ہی وارڈ ممبر سے بھی سڑک بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے لاکھ کوششوں کے بعد بھی ابھی تک کسی نے اس جانب دھیان نہیں دیا ہے۔