مرادآباد: صبح پانچ بجے ٹریفک پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی پولیس نے پاکباڑے سے آرہی پک اپ کو روکنے کا اشارہ کیا، جیسے ہی پک اپ کے ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار کو کم کیا، پیچھے سے آرہی ڈبل ڈیکر بس نے پک اپ کو ٹکر مار دی۔ پک اپ دور جاکر پلٹ گئی اور ساتھ ہی بس بھی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس صبح سویرے آتی ہے اور چیکنگ کے نام پر وصولی شروع کردیتی ہے، جس کی وجہ سے ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔