مظفر نگر باشندہ بس ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ 14مزدور زخمی ہوگئے۔منگل کی صبح پانچ بجے مونڈھا پانڈے تھانے کے این ایچ۔24 دہلی روڈ پر حادثہ پیش آیا۔پولیس ترجمان نے منگل کو بتایا کہ مونڈھا پانڈے علاقے کے نیشنل ہائی وے ۔24 پر واقع منکرا موڑ چوراہے پر آج صبح پانچ بجے بہار سے مزدوروں کے لے کر دہلی جارہی بس اور ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
سڑک حادثے میں ایک کی موت، 14 مزدور زخمی - ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی
اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے مونڈھا پانڈے علاقے میں بہار سے مزدوروں کو لے کر دہلی جا رہی ایک بس اور ٹرکٹر ٹرالی کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی اور 14 زخمی ہو گئے۔
سڑک حادثہ
یہ بھی پڑھیں: 'یو پی میں ایز آف ڈوئنگ کرائم ہے'
حادثے میں بس ڈڑائیور دنیش (52) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 14مزدور زخمی ہوگئے۔سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔