اترپردیش کے امروہہ کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے آج مسٹر مودی کو ایک خط لکھ کر کورونا انفیکشن سے بری طرح متاثر اے ایم یو کے بارے میں آگاہ کرایا۔ کورونا سے متعدد اساتذہ اور عملے کی موت کے پیش نظر خط لکھ کر درخواست کی کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک مرکزی ٹیم یونیورسٹی کیمپس بھیجیں۔
انہوں نے آج نریندر مودی سے اپیل کی کہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں آکسیجن پلانٹ لگانے اور دوسرے ضروری طبی آلات کے لئے فوری طور پر معقول فنڈ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
کنور دانش علی نے کہا 'اے ایم یو کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تاخیر کئے بغیر اقدامات کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر سے وابستہ لوگوں کی ایک مرکزی ٹیم وہاں بھیجی جائے۔'