اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامپور: زرعی بلوں کے خلاف کسانوں کا چکہ جام کرکے احتجاج - بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد

مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق بلوں کے خلاف آج ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کاشتکاروں نے قومی شاہراہ کا چکہ جام کرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف مقامات سے کسانوں نے اپنے ٹریکٹروں سے امبیڈکر پارک پہنچ کر بھارتی کسان یونین نے بھارت بند کا اہتمام کیا۔ مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی یوگی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرکے کسان مخالف بلوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Rampur: Farmers protest against agricultural bills
رامپور: زرعی بلوں کے خلاف کسانوں کا چکہ جام کرکے احتجاج

By

Published : Sep 25, 2020, 8:13 PM IST

مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق بلوں کے خلاف بھارتی کسان یونین نے آج بھارت بند کا اعلان کیا اور ملک بھر کے تقریباً تمام اضلاع میں کسان بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے چکہ جام کر رہے ہیں۔ رامپور کے امبیڈکر پارک واقع قومی شاہراہ پر بھی بڑی تعداد میں کسانوں نے پہنچ کر چکہ جام کیا۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ ملک میں ہر برس 16 ہزار کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کسانوں کی ترقی کے بجائے کسانوں کو پرائیویٹ کمپنیوں سے جوڑ کر غلام بنانے کی کوشش رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم سی لینڈ ریفارم ایکٹ کے آ جانے سے زرعی شعبہ کا مکمل طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی حکومت کے زرعی بل سے کسانوں کو کچھ بھی نفع نہیں پہنچے گا۔ ان قوانین سے مہنگائی میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔

ویڈیو

وہیں کسان رہنماء اور بھارتی کسان یونین کے ضلعی جنرل سکریٹری بریندر سنگھ ٹکیت نے کہا کہ زرعی بل سراسر کاشتکاروں کے خلاف ہے۔ یہ سرکار کو واپس لینا چاہئے۔ انہوں نے سرکار کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آج تو کسانوں نے پورے بھارت میں چکہ جام کیا ہے اگر سرکار نے ہماری مانگوں کو نہیں مانا اور کسان مخالف ان تینوں بلوں کو واپس نہیں لیا تو پھر کسان 'ریل روکو تحریک' چلائیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ان بلوں کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کی مخالفت کے بعد کیا حکومت ان کو واپس لیتی ہے یا کسانوں کی شدید مخالفت کی پرواہ کیے بغیر ان کو قانون کی شکل دیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details