اس موقع پر مقررین نے آئین ہند کو مرتب کرنے والے مجاہدین آزادی اور آئین کو نافذ کیے جانے سے متعلق تاریخ کے حوالوں سے گفتگو کرکے ملک کے آئین کو مضبوط کرنے کا پیغام دیا۔ وہیں قومی یکجہتی کو توڑنے والی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے آپسی بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو مضبوط و مستحکم کرنے کی جانب لوگوں کو متوجہ کیا گیا۔
اس موقع پر مدرسہ جامعہ اسلامیہ مصباح العلوم کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا انصار احمد قاسمی نے تحریک آزادی ہند سے لیکر ملک کے لیے دستور سازی تک کے عمل میں مجاہدین آزادی کے طور علماء کرام کی قربانیوں کو یاد کیا۔ وہیں انہوں نے قانون کی بالادستی پر بولتے ہوئے کہا کہ جب 26 جنوری 1950 کو دستور ہند نافذ ہو گیا، تو ملک کے تمام لوگ قانون کے دائرے کے اندر آ گئے اور امیر۔غریب، ہر مذہب اور فرقہ کے لوگوں کے لیے انصاف کا ایک پیمانہ قائم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسی کی یاد دہانی کے لئے آج کا یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔