اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ramadan 2022: رمضان قُرب ِ الٰہی کا مہینہ ہے، مفتی قاسم اکرمی

مفتی قاسم اکرمی نے پہلے عشرے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت اور برکت کا ہوتا ہے، اس عشرے میں ہر روزے دار کے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، اس عشرے میں پروردگار رحمت برساتا ہے جس کے چلتے روزے دار روزہ رکھ کر اللہ سے قرب حاصل کرتے ہیں۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture

مفتی قاسم اکرمی
مفتی قاسم اکرمی

By

Published : Apr 6, 2022, 12:44 PM IST

ماہ صیام سایہ فگن ہوچکا ہے، مسلمان اس ماہ مقدس میں روزہ رکھتے ہیں، دیگر عبادات و ریاضت میں اپنا وقت صرف کرکے رضائے الٰہی کے طلب گار ہوتے ہیں، رمضان کا مہینہ ہر مسلمان کے لئے ایک خاص مہینہ ہوتا ہے، اس مہینے میں چاند کی تاریخ کے مطابق 29 یا 30 دنوں تک روزے رکھے جاتے ہیں۔ از روئے شریعت رمضان کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا عشرہ دوسرا عشرہ اور تیسرا عشرہ۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture۔ مذکورہ امور کے تعلق سے مفتی قاسم اکرمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ایک عشرہ دس دن کا ہوتا ہے، اسی طرح سے تیس یا انتیس ایام میں تین عشرے ہوتے ہیں۔

مفتی قاسم اکرمی
پہلا عشرہ رحمت کا ہوتا ہے اور دوسرا عشرہ مغفرت یعنی گناہوں کی معافی کا ہوتا ہے، اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے خود کو بچانے کا ہوتا ہے، ماہ صیام کی پہلی تاریخ سے رحمت کا عشرہ شروع ہو جاتا ہے، انہوں نے رمضان کے پہلے عشرے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت اور برکت کا ہوتا ہے، اس عشرے میں ہر روزے دار کے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، رمضان کا پہلا عشرہ رحمتوں اور عظمتوں کا ہوتا ہے۔ اس عشرے میں پروردگار رحمت برساتا ہے جس کے چلتے روزے دار روزہ رکھ کر اللہ سے قرب حاصل کرتے ہیں۔ رمضان کے پہلے عشرے کی شروعات رمضان کا چاند دیکھنے سے ہو جاتی ہے اور دس روزے تک پہلا عشرہ رحمت اور برکتوں کا رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details