ماہ صیام کے آمد کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف دنیا بھر کے مسلمان عبادت و ریاضت میں مشغول ہو لر اپنے پروردگار کو راضی کرنے میں لگ جاتے ہیں تو وہیں دوسری جانب بازاروں میں رمضان کی رونقیں دیکھنے کو ملتی ہیں،بازاورں مخصوص اقسام کے پکوان، خشک میوہ جات کھانے پینے کی دیگر چیزیں فورخت ہوتی ہیں تو وہحں دوسری جانب لباس و پوشاک بھی دکانوں میں سجائے جاتے ہیں۔With the Advent of Ramadan, the Bazaars of Moradabad are in full swing
ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد میں رمضان کی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں،مراد آباد کے تحصیل اسکول محمد علی روڈ کے اطراف کے و اکناف کو ماہ ِصیام کے موقع پر سجائے جاتے ہیں۔یہاں پر روزے داروں کے لئے کھجلہ ،فیرنی، بریڈ سمیت دیگر پکوان گؤاور مخصوص ڈشیز کی دکانیں سجائی جاتی ہیں، اسی وجہ سے مراد آباد کے آس پاس کے اضلاع کے لوگ جیسے رام پور ،سنبھل اور بجنور سے دکاندار ہول سیل میں مال خریدنے یہاں آتے ہیں اور کھجلا فنی اور بریڈ کا سامان خرید کر لے جاتے ہیں-