اردو

urdu

ETV Bharat / city

'وزیر داخلہ استعفی دیں' - congress blames

پلوامہ حملے پر سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں نکتہ چینی کررہی ہیں تووہیں برسراقتدار پارٹی اسے الیکشن ایشو بنانے میں مصروف ہے۔

'وزیر داخلہ فوری استعفی دیں'

By

Published : May 3, 2019, 3:35 PM IST

اس معاملے میں اب کانگریس کمیٹی کے ٹریزری نعیم صدیقی نے پلوامہ حملہ پر سوال اٹھائے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں گزشتہ شب ستیہ پریمی نگر میں کانگریس امیدوار تنج پنیا کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نعیم صدیقی نے کہا کہ 300 کلو آر ڈی ایکس سے بھری گاڑی سی آر پی ایف کے قافلہ میں ایک بس سے ٹکرا جاتی ہے، تو حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری کس کی تھی'۔

'وزیر داخلہ فوری استعفی دیں'

انہوں کہا کہ گورنر بی جے پی کا ہے، وزیر داخلہ، وزیر دفاع بھی بی جے پی سے ہی ہیں لیکن اس حملہ کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی،

انہوں نے کہا اس معاملے میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو استعفی دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details