اردو

urdu

ETV Bharat / city

چینی صدر کا پتلا نذر آتش - چین معاملے پر کانگریس کا احتجاج

کانگریس کارکنان نے مرادآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

protesters
protesters

By

Published : Jun 18, 2020, 9:28 AM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کانگریس کے مرادآباد منڈل اقلیتی محکمہ کے ضلع صدر کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے مرادآباد کے سمبلی کیٹ پر چین صدر کا پتلا نذر آتش کیا۔

چین صدر کا پتلا نذر آتش
اس موقع پر مرادآباد منڈل کے اقلیتی صدر صغیر سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے شہید ہوئے فوجیوں کے کا بدلہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی اب آپ کا 56 انچ کا سینا کہاں ہیں آپ تو ایک سر کے بدلے دشمنوں کے دس سر لانے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کانگریس رہنما راہل گاندھی کے سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ہیں؟ واضح ہو کہ گزشتہ روز لداخ کے گلوان وادی میں بھارت اور چین کے درمیان تصادم میں 20 بھارتیہ فوجی جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک کی عوام میں چین کو لے کر کافی غصہ ہے اور اسی ناراضگی کے باعث کانگریس کارکن نے چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details