اردو

urdu

ETV Bharat / city

متنازع شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کلیکٹریٹ دفتر کے باہر پیس پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

protest against caa and memorandum submitted to governor
protest against caa and memorandum submitted to governor

By

Published : Dec 14, 2020, 2:06 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پیس پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر نادر علی منصوری نے کہا کہ' مذہبی تعصب کی بنیاد پارلیمنٹ سے منظور شدہ متنازع شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کے خلاف ہے، اس لیے آج پیس پارٹی آف انڈیا پورے ریاست بھر میں احتجاج کرکے ضلع کلیکٹریٹ کے ذریعے گورنر کے نام ایک میمورنڈم کے ذریعے متنازع قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔'

ویڈیو

متنازع شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کے خلاف

انہوں نے کہ' متنازع قانون میں مسلمانوں کے علاوہ سبھی مذاہب کے لوگوں کو شہریت دینے تجویز ہے صرف مسلمانون کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جو بھارتی آئین کے خلاف ہے، ہمارا مطالبہ ہے حکومت اس متنازع قانون کو واپس لے۔'

متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

خیال رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں گذشتہ برس اور روان برس کے اوائل میں ملک کے سیکولر طبقے اور مسلم سماج نے کئی ماہ تک احتجاج کے ذریعے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا انہیں کسی کو شہریت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کو اس میں شامل نہ کرنا بھارتی آئین کے خلاف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details