مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد فریڈم فائٹر ہاؤس میں ہولی کے رنگ مہکش امروہی کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے صدارت کی۔ پروگرام میں موجود دانشور شخصیت نے مہکش امروہوی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہکش امروہی نے اردو خدمات کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ اردو کو فروغ دینے کے لیے مہکش امروہی نے تقریباً تین سو سے زیادہ پروگرام منعقد کئے ہیں۔ Conducting a program on poet Mehkash Amrohi۔
پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن کی تلاوت اور حمد و نعتﷺ سے کی گئی۔ پروگرام کی نظامت عزیز شوان قادری نیکی اور صدارت ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر مہکش امروہی نے کی۔ مہکش امروہی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کی ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے پروگراموں کا انقاد کیا جانا بے حد ضروری ہے پروگرام کے بانی کشش وارثی نے مہکش امروہوی کی گل پوشی کر شال پہنا کر نوازا۔