ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ہر برس 12 ربیع الاول یعنی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شہر اور قصبوں میں جگہ جگہ جلوس محمدیﷺ کا جلوس تزک و احتشام اور اپنی قدیم روایت کے مطابق نکالا جاتا ہے۔اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں بڑے، بوڑھے اور بچے حصہ لیتے ہیں اور اس جلوس سے شہر بھر میں اسلامی نعروں کی گونج سنی جاتی ہے۔
عید میلادالنبیﷺ کا جلوس نکالنے کی اجازت کی منتظر عوام امروہہ مسلم کمیٹی کے سینیئر ممبر حاجی خورشید انور نے بتایا کہ' اس بار بھی جلوس کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت ضلع انتظامیہ اس جلوس کو نکالنے کی اجازت دیتی ہے نہیں۔
امروہہ: عید میلادالنبیﷺ جلوس کی منتظر عوام انہوں نے مزید کہا کہ' اگر جلوس نکالے جانے کی اجازت ملتی ہے تو سماجی دوری اور کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے جلوس اپنی 65 سالہ قدیم روایت کے مطابق پوری شان و شوکت کے ساتھ نکالا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
امروہہ میں اس بار عید میلاد النبیﷺ کے تعلق سے بازاروں میں جھنڈوں ودیگر اشیاء کی دکانیں تو سج گئی ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دکانوں پر صارفین کی تعداد بہت کم نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے دکاندار پریشان ہیں۔ دکاندار مجاہد حسین کا کہنا ہے کی بہت کم خریدار آرہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان کا امکان زیادہ ہے۔