ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں دن دہاڑے کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے گجرولا کوتوالی علاقے کے گاؤں فوندا پور کی پردھان کے شوہر دھرم ویر کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا، جب دھرم وير اپنے کھیت میں پانی دے رہے تھا۔
امروہہ میں پردھان کا قتل - گجرولا کوتوالی
امروہہ میں نقاب پوش بدمعاشوں نے پردھان کے شوہر کی گولی مار قتل کر دیا۔ بدمعاش گاؤں کے پردھان کے شوہر کو گولی مار کرفرار ہو گئے۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
امروہہ میں نامعلوم بدمعاشوں نے پردھان کا کیا قتل
بدمعاش اس واردات کو انجام دے کر دن دہاڑے فرار ہو گئے۔ پردھان آشا دیوی جب کھیت میں گئیں تو انہوں نے اپنے شوہر کی لاش کو کھیت میں پایا۔ تھوڑی ہی دیر میں وہاں مقامی لوگ جمع ہو گئے۔
دھرم ویر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ معاملے کی جانکاری ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پردھان کے اس قتل کی خبر سن کر دھانورا رکن اسمبلی راجیو ترارا بھی موقع پر آ گئے اور انہوں نے قاتلوں کو سخت سزا دلوانے کی بات کہی ہے۔