اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایودھیا میں بننے والی مسجد پر سیاست - Senior lawyer Zafaryab Jilani

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور سینیئر وکیل ظفریاب جیلانی کے دیے گئے بیان پر اترپردیش کے مرادآباد میں ایک تنظیم کے ریاستی صدر نے سیاست کا الزام عائد کیا۔

Politics on the mosque to be built in Ayodhya
ایودھیا میں بننے والی مسجد پر سیاست

By

Published : Dec 29, 2020, 7:43 AM IST

ٹیم مودی تنظیم کے ریاسی صدر رئیس آغا نے پریس کانفرینس میں کہا کہ ٹیم مودی سپورٹر سَنگھ اقلیتی لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ایودھیا کے رام مندر پر سیاست کرنے والے اب کہاں ہیں؟ جو اب تک اس پر سیاست کر رہے تھے۔'

رئیس آغا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس دوران آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی پر زبانی حملہ بولا ۔

اس دوران رئیس آغا نے کہا کہ مسلمان تعلیم کے میدان میں پچھڑا ہوا ہے اور مسلمانوں کو جدید تعلیم حاصل کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details