ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مونڈھا پانڈے علاقے کے گاؤں خان پور میں 18 نومبر کی رات میں چند نامعلوم چور نے دوکان کا شٹرکاٹ کر تقریبا 15 بیٹرے اور 18000 روپیہ چراکر فرار ہوگئے۔
اس معاملے میں شاہ باز خان ولد رئیس نے تھانہ مونڈھا پانڈے میں شکایت درج کرا کر نام نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا -پولس نے اس معاملے میں دفعہ 457 میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔
وہیں اس معاملہ پر مرادآباد ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریہ کا کہنا ہے کہ منوج اور سونو جو کہ مقامی تھانہ پلکوا ضلع ہاپڑ کے ساکن ہیں۔انہیں گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔