رکن پارلیمان اعظم خان کے وکیل خلیل اللہ خان نے بتایا کہ اعظم خان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور عبداللہ اعظم کی دس دن کے لیے پولیس ریمانڈ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے خصوصی جج نے مسترد کردیا ہے۔
اعظم خان کے خلاف پولیس ریمانڈ کی درخواست خارج - پولیس ریمانڈ کی درخواست
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو 10 دن کے پولیس ریمانڈ میں لینے کی درخواست رام پورعدالت نے مسترد کردی ہے۔
![اعظم خان کے خلاف پولیس ریمانڈ کی درخواست خارج azam-khan](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6332008-548-6332008-1583590986030.jpg)
رکن پارلیمنٹ اعظم خان
رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے وکیل خلیل اللہ خان
واضح رہے کہ بکری چوری سے لے کر غیر قانونی قبضہ سمیت کئی مقدمات کا سامنا کر رہے اعظم اس وقت اپنے بیٹے عبداللہ کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں سیتاپور جیل میں قید ہیں۔
ان کے ساتھ ان بیوی تزئین فاطمہ اورعبداللہ اعظم بھی اسی الزام میں گذشتہ 26 فروری کو رامپور کی ایک عدالت میں خودسپردگی کی تھی جہاں سے عدالت نے تینوں کو جیل بھیج دیا تھا۔