اطلاعات کے مطابق بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد میں تعینات ایس آئی گجیندر سنگھ رانا آج صبح ایک کار میں سوار ہو کر کسی تفتیش کے سلسلے میں نجیب آباد تھانے سے ہو کر بجنور کی طرف آ رہے تھے۔ تبھی اچانک بجنور کوتوالی شہر کے بائی پاس سڑک پر سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایس آئی گجیندر سنگھ کی کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایس آئی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک - ایس آئی گجیندر سنگھ رانا
ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے نجیب آباد تھانہ کے ایس آئی کی کار کو ٹکر مار دی۔
سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک
ایس آئی کی اچانک موت سے محکمہ پولیس میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے ایس آئی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے۔
گجیندر سنگھ رانا باغپت ضلع کے دھنورا سلور نگر کے رہائشی تھے۔ ضلع بجنور کے تھانہ نجیب آباد میں داروغہ کے عہدے پر تعینات تھے۔ کسی تفتیش کے معاملے میں داروغہ آج اپنی کار سے جارہے تھے۔