اردو

urdu

By

Published : Jan 7, 2020, 9:04 PM IST

ETV Bharat / city

فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے' پر اردو شعراء کا ردعمل

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں پہنچے معروف شاعر ڈاکٹر وسیم بریلوی اور انا دہلوی نے فیض کی نظم پر سیاست کرنے والوں کو آئینا دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ فیض نے' ہم دیکھیں گے' پاکستانی حکومت کے خلاف یہ نظم کہی تھی، جو لوگ ان کی نظم کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دراصل حکومت پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔

رامپور میں کل ہند مشاعرہ
رامپور میں کل ہند مشاعرہ


ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے، جو لوحِ ازل پہ لکھا ہے۔

اردو دنیا کے ممتاز شاعر و ادیب فیض احمد فیض کی یہ نظم اُس وقت بحث کا موضوع بن گئی جب متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آئی آئی ٹی کانپور میں طلبا و طالبات نے احتجاج کے دوران فیض کی اس انقلابی نظم کو پڑھا تو ایک مخصوص فکر کے حامل افراد نے اس پر اعتراض کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں فیض کی اس نظم کے خلاف ایک محاذ ہو گیا۔

فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے' پر اردو شعراء کا ردعمل

کچھ لوگوں کی جانب سے اس نظم کو ملک مخالف قرار دیا جانے لگا، اور پھر پورے ملک میں اس انقلابی نظم کی گونج سنائی دینے لگی، فلمی دنیا سے لیکر سیاست اور سیاست سے لیکر صحافت تک تمام حلقوں میں فیض کی اس نظم پر کافی مباحثے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

رامپور میں کل ہند مشاعرے کے موقع پر آئے معروف شعراء ڈاکٹر وسیم بریلوی اور انا دہلی سے اس متعلق جب ای ٹی وی نے بات کی تو وسیم بریلوی اس معاملے پر بولنے سے بچتے ہوئے نظر آئے اور صرف یہی کہا کہ شاعر اپنی بات شاعری میں کہتا ہے وہ سیاست سے دور رہتا ہے۔

جبکہ انا دہلوی نے اس پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'شاعر کسی ایک ملک کا نہیں ہوتا وہ پوری دنیا کا شاعر ہوتا ہے، شاعر پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، ایک شعر بھی کسی کا کامیاب ہوتا ہے تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے'۔ 'انہوں نے مزید کہا کہ جو اس پر بانٹنے کی کوشش کررہے وہ سیاست ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details