اردو

urdu

ETV Bharat / city

انناس کے کاروباری مایوس

انناس پھل دو قسم کے ہوتے ہیں ایک راجا اور دوسرا رانی۔ انناس پھل میٹھا ہوتا ہے اور راجہ انناس پھل کھٹا ہوتا ہے۔

pineapple
انناس

By

Published : Apr 23, 2021, 10:55 PM IST

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے دار شام کے وقت افطاری کے لئے پھلوں کی خریداری کرتے ہیں اور ان پھلوں میں سب سے زیادہ خریداری انناس کی ہوتی ہے۔ روزے دار ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کے وقت انناس کھانا پسند کرتے ہیں۔

انناس

انناس کاروباری نے بتایا کہ انناس پھل کی تاثیر روزہ دار کے لیے فائدے مند ہے کیونکہ یہ پیاس کو بجھاتا ہے اور جسم کے اندر کھائی جانے والی ہر چیز کو گلا دیتا ہے۔ انناس پھل دو قسم کے ہوتے ہیں ایک راجا اور دوسرا رانی۔ انناس پھل میٹھا ہوتا ہے اور راجہ انناس پھل کھٹا ہوتا ہے۔

انناس کی قیمت سو روپے سے لے کر 150 روپے کلو تک ہے۔ اس کی پیداوار سب سے زیادہ بھارت کے کرناٹک کے رل، مغربی بنگال اور گوا میں ہوتی ہے۔ رمضان کے اس مقدس مہینے میں انناس پھل کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن اس سال روزے دار ضرورت کے مطابق ہی انناس خرید پا رہے ہیں۔

انناس

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: علماء نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی

انناس کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اس سال کاروبار میں لگائی ہوئی لاگت بھی نکلنا بہت مشکل ہے کیوںکہ لوگ خریداری کم سے کم کر رہے ہیں۔ اترپردیش میں لاک ڈاؤن کے چلتے کاروباریوں پر بہت اثر پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details