ہر انسان کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے اور اسی شوق کے چلتے انسان مہنگے سے مہنگا جانور اور پرندہ جیسے شوق پالتا ہے۔ اسی شوق کے چلتے ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے رہنے والے اعظم انصاری نے برازیل کا طوطا پالا ہے۔ اس نایاب پرندے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگا رہتا ہے۔
عام طور پر لوگوں نے گھروں میں دیسی اور پہاڑی طوطا پلتا ہوا دیکھا ہوگا لیکن یہ طوطا عام طور پر گھروں میں پالے جانے والے طوطوں سے الگ ہے۔ یہ طوطا برازیل ملک کا طوطا ہے اس طوطے کی لمبائی تقریبا ڈھائی فٹ ہے اور اس کی آواز بھی کافی بلند ہے۔