اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ سیو ہارا کے ایک نجی پارکر پبلک اسکول میں پتنجلی گروپ یوگ پیٹھ کی جانب سے دو روزہ مفت یوگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوان، مرد اور خواتین کی خاصی تعداد نے حصہ لیا۔
بجنور: یوگ کیمپ کا اہتمام - پتنجلی گروپ یوگ پیٹھ
پتنجلی گروپ یوگ پیٹھ ہریدوار کی جانب سے بجنور کے پارکر پبلک اسکول میں دو روزہ مفت یوگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
یوگ کیمپ کا اہتمام
اس موقعے پر ہریدوار سے آئے یوگ گرو نے یوگا کی اہمیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' صحت ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ اور اس کی حصولیابی کے لیے یوگا کا اہتمام کرنا نہایت ہی اہم ہے۔'
اس موقعے پر انہوں نے کہاکہ' جب ہم اپنے صحت اور دماغ پر قابو پالیتے ہیں تو بڑے سے بڑے کارنامے انجام دینے میں ہمیں کوئی مشکلات پیش نہیں آتا۔ دماغ پر قابو پانے کے لیے بھی یوگا کرنا بہت اہم ہے'۔
Last Updated : Mar 3, 2020, 12:03 AM IST