اردو

urdu

مراد آباد: تقریر اور نعتیہ مقابلے کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے مراد آباد کے ایڈم اینڈ ایوز اسکول میں آل انڈیا جلسہ سیرت پاک‏ اور نعت خوانی میں بچوں کا مقابلہ ہوا اس مقابلے میں تمام اسکولی بچوں نے حصہ لے کر نعتیہ و تقریری مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا جلوہ بکھیرا۔

By

Published : Dec 11, 2019, 11:30 PM IST

Published : Dec 11, 2019, 11:30 PM IST

اسلامک تقریر اور نعتیہ مقابلہ کا انعقاد
اسلامک تقریر اور نعتیہ مقابلہ کا انعقاد

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر قومی اقلیتی صدر محسن رضوی نے شرکت کی اور بھارت کے مشہور اور معروف شاعر نواز دیوبندی بھی موجود رہے۔

اسلامک تقریر اور نعتیہ مقابلہ کا انعقاد

پروگرام کی شروعات ایل کے جی کے طلباء امیر حمزہ شمسی نے تلاوت قرآن سے کی۔ پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے نعتیہ کلام اور تقاریر پیش کیے۔ اس مقابلے میں اول دوم اور سوم آنے والے بچوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔

بھارت کے مشہور اور معروف شاعر نواز دیوبندی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے بچوں میں دینی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہر والدین کو آج کے اس جدید دور میں زندگی کی بھاگ دوڑ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی کچھ وقت دینا چاہیے اور ان کی تعلیم کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details