اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: مکان کا لنٹر گرنے سے ایک شخص کی موت - مرادآباد کی خبر

مرادآباد کے تھانہ سول لائن علاقے زیر تعمیر مکان کا لنٹر اچانک گرنے سے دو نوجوان لڑکیاں ملبے میں دب گئی، جس میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسری شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

one person dies after house linter fall in muradabad
مرادآباد: مکان کا لنٹر گرنے سے ایک شخص کی موت

By

Published : Nov 9, 2020, 10:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد تھانہ سول لائن علاقے کے محلہ چکر کی ملک میں زیر تعمیر مکان کا اچانک لنٹر گرگیا، جس میں دو نوجوان لڑکیوں کے دبنے کی وجہ سے ایک لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسری شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔

کلدیپ سنگھ اے ایس پی

زیر تعمیر مکان کے لنٹر کے نیچے دبی دونوں لڑکیوں کو پولس نے ریسکیو چلاکر باہر نکالا، ثمرین کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

موقع پر پہنچے اے ایس پی کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ زیر تعمیر مکان کے اوپر صبح سے ہی لنٹر ڈالا جارہا تھا، موصولہ اطلاع کے مطابق لنٹر کی پاڑ کو مضبوطی سے نہیں بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے مکان کا لنٹر گر گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details