کورانا وائرس سے حفاظت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔عوام نے جنتا کرفیو کے فرمان کی تعمیل بھی کی، مراداباد میں بھی عوام نے سکون کے ساتھ اس پر عمل کیا ہے۔ لیکن اس کے برعکس ضلع انتظامیہ نے 230 گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کیۓ ہیں۔
بیرون ممالک سے لوٹنے والوں کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں اطلاع کے مطابق فرانس سے ایک طلبہ کے واپس آنے اور دیگر مزید لوگوں کے بیرون ممالک سے سفر سے لوٹنے کے بعد شناخت کرکے نوٹس چسپاں کرائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے احتیاطی قدم اُٹھاتےہوے بیرون ممالک سے لوٹے لوگوں کی شناخت کر کے نوٹس چسپاں کر نے کی کارروائی عمل میں لایا گیا ہے، اس دوران مدھوبن گرین کالونی میں مقیم ایک خاتون کو بھی آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
بیرون ممالک سے لوٹنے والوں کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں مزید پڑھیں:بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں متحد
اطلاع دیتے ہوئے سی ایم او ایس سی گرگ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔