ضلع مظفر نگر کے ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مظفر نگر ضلع میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے 'صفر ڈرگ مہم' چلا رکھا ہے، جس میں بوڈھانا پولیس نے صفی پور روڈ پر چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران تینوں نوجوان جو مشتبہ حالات میں گھوم رہے تھے، ظہیر میاں ولد ستار میاں، ساجن ولد سریش شرما ساکن گاؤں ملپرسا تھانہ، بالدھر ضلع ، بتیا (بہار) ، اسلام ولد مکسود ساکن محلہ صفی پور پٹی پولیس تھانہ بوڈھانہ ضلع مظفر نگر کو پولیس نے جب چیکنگ کے دوران روکنے کی کوشش کی تو ان کے پاس سے 20 کلو 500 گرام غیر قانونی چرس پکڑی گئی۔ اس منشیات کی قیمت بازار میں تقریبا 7 سے 8 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
مظفر نگر پولیس نے لاھوں کی چرس کے ساتھ تین کو کیا گرفتار - مظفرنگر ایس پی کی پریس کانفرینس
ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بڑھانا پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے تین اسمگلروں سے 20 کلو 500 گرام غیر قانونی چرس برآمد کیا ہے، جس کی بازار میں قیمت تقریب 7۔8 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
مظفر نگر پولیس نے لاھوں کی چرس کے ساتھ تین کو کیا گرفتار
پکڑے گئے تمام اسمگلروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔