اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ: شاعر اسلم بکائی کی یاد میں مشاعرہ کا انعقاد - مشاعرہ کا انعقاد

امروہہ کے مشہور شاعر اسلم بکآئی کی یاد میں بزمِ حلقہ اربابِ ذوق امروہہ کی جانب سے مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مشہور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور اسلم بکآئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

mushaira held in memory of poet aslam bokai at amroha
امروہہ: شاعر اسلم بکائی کی یاد میں مشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Dec 13, 2020, 8:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے مشہور شاعر اسلم بکآئی کی یاد میں ایک یادگار مشاعرہ کا انعقاد بزمِ حلقہ اربابِ ذوق تنظیم کی جانب سے گلراج عباسی ولد اسلم بکائی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔

امروہہ: شاعر اسلم بکائی کی یاد میں مشاعرہ کا انعقاد

اس یادگار مشاعرہ میں دور دراز سے آنے والے شعراء کرام نے شاعر اسلم بکائی کو اپنے کلام اور غزل کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا۔

مشاعرہ میں گلراج عباسی، ڈاکٹر ناصر امروہوی، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، حافظ شمیم ​​امروہوی، حیدر نقوی سمیت متعدد مشہور شعراء نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔

چند اہم اشعار پیش خدمت ہیں:

تمھارے طرز سخن کو غرور لکھے گا

وہ آئینہ ہے حقیقت ضرور لکھے گا

ہمارا خون ہوا مصلحت پرستی میں

زمانہ چپ ہے مؤرخ ضرور لکھے گا۔

دکھ کی گھڑی دیکھیئے کتنی بڑی ہے آج

دل جل رہا ہے کہ شمع جل رہی ہے آج

وہ جو سجایا کرتا تھا دنیا کی محفلیں

افسوس اسکی یاد میں محفل سجی ہے آج۔

تو نے جب خود کو کبھی اکیلا پایا ہوگا

میری یادوں کے سوا کوئی نا آیا ہوگا

میرے ہاتھوں کی چبھن یاد دلاتی ہیں مجھے

میں نے دامن تیرا کانٹوں سے بچایا ہوگا۔

ایک ہم ہیں کہ جنھیں شیشہ گری آتی ہے

ایک وہ ہیں جھنیں دل شکنی آتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details