اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: لاپتہ دولہے کی لاش پیڑ سے لٹکی ملی - ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد

شادی کرکے دلہن کے ساتھ گھرلوٹتا دولہا ڈھابے سے لاپتہ ہوگیا۔ 10 فروری کو کار سے دلہن کو لے کر لوٹ رہے دلہے نے ڈھابے پرکچھ کھانے کے لیے گاڑی رکوائی تھی، دلہن واپس آکرگاڑی میں بیٹھ گئی لیکن دلہا لاپتہ ہو گیا۔ اہل خانہ نے دلہے کو تلاش کیا لیکن اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں مل سکا 11 فروی کی صبح دلہے کی لاش جنگل میں ایک پیڑسے لٹکی ملی۔

مرادآباد: لاپتہ دولہے کی لاش پیڑ سے لٹکی ملی
مرادآباد: لاپتہ دولہے کی لاش پیڑ سے لٹکی ملی

By

Published : Feb 12, 2020, 10:52 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:51 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں واقع پاک باڑہ کے لودی پور جنگل علاقے میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملنے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مرادآباد: لاپتہ دولہے کی لاش پیڑ سے لٹکی ملی

پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص امروہہ کا رہنے والا تھا۔ 10 فروری کو اس کی شادی بریلی ضلع کے نواب گنج کے گاؤں کٹکاپور کے اوم پرکاش کی بیٹی آشا سے ہوئی تھی۔

دشینت نامی شخص ایک پیٹرول پمپ پر سیلزمین کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ 10 فروی کو دھوم دھام سے اس کی شادی ہوئی تھی۔ اپنی بیوی کو لے کر وہ کار سے گھر لوٹ رہا تھا۔ کار میں دو فوٹوگرافروں کے علاوہ دشینت دولہا اور آشا دلہن کے ساتھ ایک بچی اور دشینت کا بھائی بھی تھا۔

شام سات بجے کے قریب دلہن کی گاڑی پاک باڑہ کے ایک ڈھابے پر ناشتہ کے لئے رکی۔ پولیس کے مطابق ناشتہ کرنے کے بعد دلہن کار میں بیٹھ گئی۔

اس دوران دلہا اچانک ڈھابے سے غائب ہوگیا، جس کے بعد اہل خانہ نے دلہے دشیانت کو کافی تلاش کیا، لیکن وہاں اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

11 فروری کی صبح دشینت کی لاش ٹی ایم یو کے سامنے تقریبا دو کلومیٹر دور جنگل میں ٹائی کے ساتھ ایک درخت سے لٹکی ملی تھی۔

اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس انسپکٹر سریندر سنگھ نے بتایا کہ دشینت گیری کی موت کا ابتک کوئی سراغ نہیں ملا ہے، اہل خانہ کے مطابق نئے شادی شدہ جوڑا بے حد خوش تھا لہذا خودکشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:دہلی: عآپ کی 62 نشستوں پر شاندار جیت

اس بارے میں اب تک کسی طرح کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details