ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تیرتھ آنکر مہاویر یونیورسٹی میں بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ مرادآباد مہا نگر کے ذریعہ یُو اُتھان پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور ایم پی گوتم گمبھیر اور ایم ایل اے پنکج سنگھ موجود رہے۔
نوجوان ملک کے مستقبل ہیں: گوتم گمبھیر - گوتم گمبھیر کا مرادآباد دورہ
گوتم گمبھیر اور پنکج سنگھ تیرتھ آنکر مہاویر یونیورسٹی میں یُو اُتھان پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے مرادآباد پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے بات چیت کی اور نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیا۔ گوتم گمبھیر نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک کے مستقبل ہوتے ہیں، نوجوان ہی ملک کو آگے لے جانے کا کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:رامپور: 'میں بھی آتنکی ہوں' کے عنوان سے تاجروں نے دکانوں پر لگائے پوسٹر
آج کے نوجوان اور بچے موبائل اور ٹیبلیٹ پر گیم کھیلتے ہیں۔ بچوں کے ہاتھوں میں موبائل رہتا ہے۔ موبائل پر گیم کھیلنے سے آگے بڑھنے کا حوصلہ نہیں ملتا کیونکہ موبائل پر گیم ہارنے کے بعد فوراً ہی دوبارہ کھلنے کا موقع مل جاتا ہے لیکن کسی بھی میدان میں جاکر ٹیم کے ساتھ کھیلنا اور لگاتار محنت کرنا اور گیم کو کھیلنے کے بعد اگر آپ ہار جاتے ہیں تو اسکو دوبارہ کھیلنے کا موقع آسانی سے نہیں ملتا۔ یہ زندگی کی جد و جہد ہی انسان کو کامیاب بناتی ہے۔