ہر سال کی طرح اس سال بھی صابری پرچم مرادآباد کے حضرت درگاہ سلطان صاحب رحمۃ اللہ علیہ پہنچا اور درگاہ پر سبھی عقیدت مندوں نے صابری پرچم کا استقبال کیا۔
صابری پرچم بریلی سے مرادآباد پہنچا - urdu news
صابری پرچم ہر سال بریلی سے مرادآباد درگاہ سلطان صاحب پراپنی حاضری دیتے ہوئے اترا کھنڈ میں واقع کلیرشریف صابر پاک درگاہ پر پہنچتا ہے اور یہ صابری پرچم درگاہ کے مین گیٹ پر پھیلائے جانے کے بعد سے درگاہ صابر پاک کے عرس کا آغاز ہوتا ہے۔
یہ صابری پرچم ہر سال بریلی سے چل کر مرادآباد درگاہ سلطان صاحب پر اپنی حاضری دیتے ہوئے اترا کھنڈ میں واقع پران کلیر شریف صابر پاک درگاہ پر پہنچتا ہے اور یہ صابری پرچم درگاہ کے مین گیٹ پر پھیلا ئے جانے کے بعد سے درگاہ صابر پاک کے عرس کا آغاز ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان نے گرفتاری دی
صابری پرچم درگاہ سلطان صاحب پہنچنے کے بعد نذر و نیاز اور چادر پوشی کا سلسلہ جاری رہا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم چشتی سجّادہ نشین درگاہ حضرت سلطان صاحب نے کہا کہ ہر سال صابری پرچم بریلی سے چلکر مرادآباد سے کلیر شریف جاتا تھا۔لیکن کورونا وائرس کے چلتے اس سال یہ قافلہ گاڑیوں سے چلکر مختصر لوگوں کے ساتھ پہنچا۔