ریاست اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ہے۔
ریاست میں ہائی اسکول کے نتائج کے اعتبار سے مرادآباد آٹھویں مقام پر ہے
مرادآباد ضلع اسکول انسپکٹر پردیپ کمار دویدی نے بتایا کہ ریاست اترپردیش میں مرادآباد ہائی اسکول کا رزلٹ 89.8 فیصد کے ساتھ آٹھویں مقام پر ہے۔
مرادآباد ضلع اسکول انسپکٹر (پی ای ایس) پردیپ کمار دویدی نے بتایا کہ ہائی اسکول کے امتحان میں ضلع سے تقریبا 40 ہزار 12 بچوں نے شرکت کی تھی۔ جس میں سے 35 ہزار 930 بچے ہائی اسکول کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں مراد آباد سے 39 ہزار 445 بچوں نے شرکت کی تھی جن میں سے 30ہزار 812 بچے پاس ہوئے ہیں اور انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ 78.11 فیصد رہا تھا۔
جبکہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں ریاست اترپردیش میں مرادآباد کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے، مرادآباد کے چترگپت انٹر کالج کے گورو نے ہائی اسکول کے امتحان میں 94.83 نمبرات حاصل کرکے مرادآباد کا نام روشن کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں مرادآباد ہائی اسکول کا رزلٹ 89.8 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ہائی اسکول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ کم تھا جس کیو جہ سے ہم جائزہ لیں گے کہ انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ اتنا کم کیوں تھا۔