پولیس کے مطابق اس خاتون کے سونے کے دو کُنڈل لوٹنے کے لیے قتل کیا گیا۔
دراصل یہ معاملہ تھانہ چھجلیٹ کا ہے جہاں پچھلے دنوں ایک خاتون کی لاش کھیت میں پڑی ہوئی ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے بعد بزرگ خاتون کی شناخت کر لی تھی۔

پولیس نے قتل کا خلاصہ کرتےہوئے بتایا 'بوڑھی عورت کا بازار جاتے ہوئے تعاقب کرکے کان میں پہنے سونے کے کُنڈل لوٹنے کے بعد قتل کردیا گیا'۔
پولیس کے مطابق جب بوڑھی خاتون بازار جارہی تھی تب ہی لٹیروں نے خاتون کا تعاقب کرکے کُنڈل لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران خاتون نے لٹیروں کی مخالفت کی، جس کو کھیت میں لے جاکر اس کا قتل کردیا گیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور طبی معائنہ کراکر جیل بھیج دیا۔