مرادآباد: شیعوں کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے سے آزاد نگر کے امام بارگاہ میں تین روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی آخری مجلس کو مولانا سید شاداب حیدر امروہوی نے خطاب کیا۔
مولانا شاداب نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا تھا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن اور دوسرے میرے اہل بیت اگر تم نے ان دونوں کا دامن تھامے رکھا تو کبھی گمراہ نہ ہو گے۔