مرادآباد: اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکن اور عہدے داروں نے ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم ارسال کرکے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں پورے ملک میں بی جے پی کی طرف سے مسلم مخالفت مہم چلائی جارہی ہے، اس کے خلاف انڈین یونین مسلم لیگ سراپا احتجاج ہے۔
مرادآباد: صدرِ جمہوریہ کے نام انڈین یونین مسلم لیگ کا میمورنڈم - ای ٹی وی بھارت
انڈین مسلم لیگ نے اترپردیش کے مرادآباد کلکٹریٹ کے سامنے آحتجاج کیا اور بذریعہ ڈی ایم صدرجمہوریہ کو میمورنڈم ارسال کیا۔ اس موقع پر انڈین مسلم لیگ کے ذمہ داران نے کہا کہ بی جے پی کے ذریعے مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری کوثر حیات خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں آسام کے اندر ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے نام پر لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا اور اس دوران دو افراد کا قتل کردیا گیا اور لوگوں پر گولی چلائی گئی۔ اس معاملے کا ویڈیو بھی دنیا بھر میں وائرل ہوا، جس سے ملک کی بدنامی بھی ہوئی۔
اس معاملے سے لوگوں میں غصہ اور ناراضگی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ابھی یوپی اور دہلی میں مذہب کی تبدیلی کے نام پر مسلم مذہبی رہنماؤں کی گرفتاری کی گئی اور مسلمانوں کو دہشت گرد کا نام دیا جارہا ہے۔
- مزید پڑھیں: مرادآباد: مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج
- آشیش کے ابّا جان کومودی کابینہ سے کیوں نہیں ہٹایا جارہا ہے: اویسی
کوثر حیات خان نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے جس پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔