اتر پردیش حکومت کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کمیٹی کے صوبائی سکریٹری سچن چودھری نے کہا ’’اتر پردیش میں سرکاری اسپتالوں کے ایمبولینس ڈرائیور تقریباً چار دنوں سے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت کسی بھی قیمت پر ان کی داد رسی کے لیے تیار نہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ان ہی ایمبولینس ڈرائیوروں اور دیگر فرنٹ لائن واریئرز نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر عوامی خدمات انجام دیں اور آج یہی افراد اپنے بنیادی حق کے لیے ہڑتال کررہے ہیں۔
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صوبائی سکریٹری نے یوگی حکومت سمیت مرکزی سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’آج ہر شہری حکومت سے پریشان ہے، لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘‘